ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بیلتھنگڈی : ٹریکننگ کے دوران جنگل میں لاپتہ ہونےو الے سافٹ وئیر انجنئیر کومقامی لوگوں نے ڈھونڈ نکالا

بیلتھنگڈی : ٹریکننگ کے دوران جنگل میں لاپتہ ہونےو الے سافٹ وئیر انجنئیر کومقامی لوگوں نے ڈھونڈ نکالا

Tue, 30 May 2023 21:28:36    S.O. News Service

بیلتھنگڈی : 31؍ مئی (ایس اؤ نیوز ) دکشن کنڑا اور چک منگلورو اضلاع کے سرحدی علاقے چارماڑی فوریسٹ علاقے میں  ٹریکننگ کے دوران لاپتہ ہونے والے سافٹ وئیر انجنئیر پریش کشن لال اگروال کو دن رات کی تلاشی کے بعد مقامی ٹیم بحفاظت جنگل سےباہر لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

مہاراشٹرا، ناگپورکے باشندے ، بنگلورو میں سافٹ وئیر انجنئیر کےطورپر کام کرنے والے پریش چک منگلورو ضلع کے موڈگیرے تعلقہ کے رانی جھری فالس کی جانب سے بنڈاجے ایرمائی فالس فوریسٹ کی طرف ٹریکینگ کے لئے نکلے تھے۔ یہاں گہری کھائی میں اترنے کے بعد پریش کو واپس اوپر آنے میں دشواری پیش آئی ، شام ہوتےہوتے کھائی سے اوپر توآئے لیکن بھوک کے مارے حال بے حال ہوگیا اس بناء پر جنگل سے باہر نہیں نکل سکے۔ بعد میں جنگل میں ہی ایک پتھر کے بڑے ٹیلے پر پہنچنے پر جب موبائیل نیٹ ورک ملا تو پریش نے بنگلورو میں اپنے ایک ساتھی کو اپنے لوکیشن کے ساتھ ضروری معلومات روانہ کی۔ ساتھی نے فوری طورپر پولس کنٹرول روم کو جانکاری دی اور بنگلورو کے ایک واٹس ایپ گروپ پر پریش سے ملی جانکاری کو پوسٹ کیا۔ چارماڑی ہوٹل کے محمد حنیف نامی شخص نے یہ مسیج چارماڑی واٹس اپ گروپ میں شئیر کیاتو محمد سنان چارماڑی نامی نوجوان نے متعلقہ مسیج کی جانکاری بالور پولس تھانہ اور بیلتھنگڈی فوریسٹ محکمہ کو پہنچائی ۔ چارماڑی علاقے کے مکین محمد مبشر،کاجورکے ، ائیر مال پلکے ، اشراف، کاجور کے شمس الدین ، ناصر کاجورپر مشتمل ایک ٹیم جنگل میں پریش کی تلاش میں نکل پڑی ۔ دوسری طرف پولس عملہ ششی دھر اور آصف کڈریدیاور پہنچے وہاں سدھیر، جناردھن اور ایمبولنس ڈرائیور محمد جلیل شامل ہوئے۔

رات بھر تلاشی: شام 5بجے تلاش کے لئے دو ٹیموں نے رات 12بجے کے قریب گھنے جنگل میں پریش کا پتہ لگایا۔ تب تک پریش بھوک اور ڈر کے مارے تھک ہار کر دبک گیا تھا۔ ٹیم کے افراد نے پریش کو بسکٹ اور پانی پلا کر تھوڑی راحت دلائی پھر بعد میں پریش کو لے کر صبح 30-04 بجے جنگل کے باہر سڑک پر آنے میں کامیاب ہوگئے۔ پریش جنگل میں جہاں پھنس گئے تھے وہاں ٹھیک طرح سے نیٹ ورک نہیں تھا، بھول چوک کر ملنے والے نیٹ ورک کی مدد سے تلاشی ٹیموں کو پریش کا پتہ لگانے میں کامیابی ملی۔

اجازت کےبغیرٹریکننگ پرکارروائی ہو: متعلقہ علاقے میں باہر سے آنے والے بغیر اجازت یا منظوری کے بغیر ٹریکننگ کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ جنہیں جنگل کی معلومات نہ ہوں وہ ایسی جرأت نہ کریں ورنہ خطرہ یقینی ہے۔ فوریسٹ محکمہ کو چاہئے کہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات کریں اورٹریکننگ کرنےو الوں کو صحیح معلومات دے کر اجازت دینے مقامی عوام نے مطالبہ کیا ہے۔


Share: